اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے منگل کے روز یمن کے شہر اب میں ایک اسکول پر حملہ کیا جس میں چھ بچے جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے۔ پیر کی رات بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الملاحیظ اور الظاہر سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر گیارہ مرتبہ حملے کیے۔ دوسری جانب یمن کے جنوب خاص طور پر عدن شہر میں عوامی تحریک انصار اللہ اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان پیر کی رات ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقوں کے کم از کم اٹھارہ افراد مارے گئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن میں زمینی جنگ میں سعودی عرب کی کامیابی کا امکان نہ ہونے کے پیش نظر آل سعود کی حکومت نے بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ "جیش الاسلام " کے تین ہزار دہشت گردوں کو شام کے علاقے غوطہ سے بحری جہاز کے ذریعے یمن منتقل کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169